1 مئی 2011 - 19:30

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ بلا شبہ ملت ایران کے تشیع اور اس کی تہذیبی سیاسی اور سماجی ہماہنگي اور یکجہتی کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی بیداری کا علمبردار ہے۔

ابنا: علی اکبر ولایتی نے آج شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی شہادت کی بتیسویں برسی کی مجلس میں کہا کہ شہید مطہری نے عالم اسلام بالخصوص ایران میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ اسلامی بیداری کے علمبردار تھے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلامی بیداری کی تاریخ اور گذشتہ دو سو برسوں میں تاریخ کے اس حصے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی شخصیت جس نے اسلامی تحریکوں کے مسئلے کو سادہ اور سلیس زبان میں بیان کیا وہ شہید مطہری کی شخصیت تھی۔ انہوں نے اسلامی بیداری میں سید جمال الدین اسد آبادی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ اپنے اقدامات سے ظلم واستبداد اور بعض اسلامی حکومتوں کی بدعنوانیون کا مقابلہ کرنا چاہتے تھے اسی ان کا مقصد سامراج کا مقابلہ کرنا بھی تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169